بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مجھے دورانِ ملاقات بتایا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک
بار اپنی ماں سے ملتے ہیں، انہوں نے میرے ساتھ کئی جذباتی باتیں شیئر کیں۔ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں نریندر
مودی نے کہا کہ
نواز شریف نے مجھے بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد ہوتے ہیں لیکن ہفتے میں ایک بار اپنی
والدہ سے ملنے جاتے ہیں
۔ نواز شریف نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے جب انہوں
نے ٹی وی پر میری والدہ کو مجھے مٹھائی دیتے ہوئے دیکھا۔ نواز شریف نے بتایا کہ ان کی والدہ یہ منظر دیکھ کر
بہت جذباتی ہو گئیں۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ شام کو ہونے والی بات چیت کے دور ان میرے پاکستانی ہم
منصب نے بعض جذباتی باتیں شیئر کیں۔ نواز شریف کو میری والدہ نے مٹھائی کھلائی تو نوازشریف اور میری والدہ
جذباتی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے تقریب حلف برداری میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان
بھارت کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے، نوازشریف کی آمد سے پاکستان بھارت تعلقات میں مثبت
پیش رفت ہوگی۔ جب میں نے برسوں پہلے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو اس کی یادیں اب بھی میرے ساتھ ہیں
جنہیں کبھی نہیں بھول سکتا، پاکستان کے عوام بہت ملن سار اور مہمان نواز ہیں
No comments:
Post a Comment